Free period


ایک دن فری پیریڈ میں کالج کے گراؤنڈ میں پڑھتے ہوئے اچانک ہم جماعت نے کتاب سے سر اٹھایا اور پوچھا: حرا سوالوں کا جواب چاہیئے 

بتاؤ 

محبت کسے کہتے ہیں؟ 

 ہم نے کہا:

ماضی میں لوگ محبت میں قربانی دیتے تھے اور حال میں محبت تفریح اور دل لگی کا ذریعہ ہے - 

 اس نے پوچھا : دوستوں کے بارے میں کیا خیال ہے؟

ہم نے کہا: ماضی میں ہر مشکل گھڑی میں ہمارے ساتھ ایک دوست ہوتا تھا، جو ہمارا ساتھ دیتا تھا - 

اور اب ہر مشکل گھڑی کے ساتھ ہم ایک دوست کو کھو دیتے ہیں - دوست ہمیں مشکل حالات میں دیکھ کر چھوڑ کر فرار ہو جاتے ہیں 

پھر اس نے پوچھا : رشتہ داروں کے بارے میں کیا خیال ہے؟

میں نے کہا: “ماضی میں رشتہ دار سہارا ہوتے تھے اور حال میں یہ حسد کرنے والے ہیں ”


سچ تو یہ ہے کہ لوگوں کی زندگیوں میں بہت کچھ بدل چکا ہے

میرے خیال میں اس کی سب سے بڑی وجہ پیسے کی محبت ہے جو لوگوں کے ذہنوں اور دلوں پر حاوی ہے-



Comments